صیہونی فوجی اڈے پر بم دھماکہ؛2 فوجی اہلکار زخمی

صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ  اس ریاست کےفوجی اڈے پر فوجیوں کو تربیت دینے کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹ گیا۔

ولایت پورٹل:صیہونی فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ میشور ادومیم قصبے کے قریب ایک  فوجی اڈے پر تربیتی مشق کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو صیہونی فوجی زخمی ہو گئے، درایں اثناٹائمز آف اسرائیل نے بھی اطلاع دی ہے کہ آج (منگل کو) مغربی کنارے کے ایک تربیتی میدان میں فوجی تربیت کے دوران ہونے والے دھماکے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہو گئے جس کے بعد صیہونی فوج ابھی تک واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یادرہے کہ  یہ واقعہ  صیہونی حکومت کی گوریلا جنگی یونٹ اوغوز میں پیش آنے والے سانحے کے ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے، اس واقعے میں صیہونی فوج کے دو کمانڈروں کو وادی اردن کے قریب ایک اڈے پر ایک اور افسر  نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے ایک ہفتے بعد بھی صیہونی  فوج اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یادرہے کہ دونوں کمانڈروں کو گولی مارنے والے افسر سے 10 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی جبکہ پوچھ گچھ کے دوران اس نے کہا کہ اس کے خیال میں باقی دو کمانڈر دہشت گردتھے اس لیے میں نے انھیں گولی مار دی

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین