Code : 3746 8 Hit

بولٹن پاگل ہے،میں نے اس کبھی مسکراتے بھی نہیں دیکھا:ٹرمپ

امریکہ کے صدر نے اپنے سابق قومی سلامتی کے مشیر کو "پاگل" قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے انہیں کبھی مسکراتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کو "پاگل" قرار دیا۔
جان بولٹن پر امریکی صدر کی شدید تنقید اس وقت سامنے آئی جب بولٹن کی انکشافی کتاب حالیہ دنوں میں خبروں کی سرخیوں میں ہے۔
ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں بولٹن کے بارے میں کہا کہ وہ اپنے کاموں کو ٹھیک سے انجام نہیں دیتے تھے اور نہ ہی ذہین تھے اور نہ تیز۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے ابھی تک واحدشخص دیکھا ہے جس نے ایک بار بھی نہیں مسکرایا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  میں نے ان سے کہا کہ جان تم کبھی بھی مسکراتے نہیں ہو،یہ خود  ایک انسان کےلیے بڑا مسئلہ ہے۔
یادر ہے کہ وائٹ ہاؤس نے شکایت درج کرکے جان بولٹن کی انکشافی کتاب کی اشاعت کو روکنے کی کوشش کی  لیکن ناکام رہا۔
واضح رہے کہ بولٹن کی کتاب ، جس کے کچھ مطالب اس وقت  میڈیا پر نشر کیے جارے ہیں  ، میں ٹرمپ کے خلاف انکشافات ہیں۔
بولٹن نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ دوبارہ انتخاب جیتنا ٹرمپ کی واحد تشویش ہے۔
بولٹن نے اپنی  کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین کو ان امور کے دائرہ کار کو بڑھانا چاہئے تھا جس پر ٹرمپ کو جمہوریہ یوکرین کے صدر کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے بارے میں طلب کیا گیا تھاکیونکہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے دوسرے پہلو بھی ایسی ہی خلاف ورزیوں سے بھرے ہیں۔
ناشر کے مطابق  بولٹن ٹرمپ کے اقدامات سے "حیرت زدہ" تھے ،وہ  انہیں ایساصدر کہتے تھے جس کے لئے دوبارہ انتخاب ہونا ہی اس سے اہم تھا۔


 
 



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین