Code : 3258 65 Hit

حلب میں دہشتگردوں کے درمیان آپس میں خونریز جھڑپیں

شام کے صوبہ حلب کے شہر الباب میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے درمیان آپس میں آج خونریز تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں متعدد دہشتگرد متعدد ہلاک ہوگئے تھے۔

ولایت پورٹل:شامی حکومت کے مخالف ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے صوبہ حلب کے شہر الباب میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر  کے درمیان آپس میں  آج خونریز تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں متعدد دہشتگرد  متعدد ہلاک ہوگئے نیز شہر کا نظم ونسق بھی شدید متأثر ہوا۔
واضح رہے کہ  شہر الباب ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے زیر کنٹرول ہے جہاں آج ان کے  اور احرار الشرقیہ نامی دہشتگرد  تنظیم سے منسلک دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی جن کے نتیجہ میں دونوں طرف سے متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ اس خونریز تصادم میں ابورسول کے نام شے مشہور علیوی الصبیح نامی احرار الشرقیہ  کا ایک کمانڈر بھی ہلاک ہوگیا۔


1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम