Code : 2000 5 Hit

خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے جنگ افروزی اور خونریزی کا سلسلہ جاری ہے:خطیب جمعہ تہران

تہران میں خطیب جمعہ نے کہا کہ یمن سمیت خطے میں امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کی طرف سے جنگ افروزی اور خونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی،نماز جمعہ کے خطیب نے حکومت کی توجہ داخلی پیداوار کی طرف مبذول کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور پارلیمنٹ کو داخلی پیدوار کے سلسلے میں موجود رکاوٹوں کو برطرف کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے،خطیب جمعہ نے حکومت پر زوردیا کہ وہ اقتصاد اور ثقافت کے دو مسئلوں کے بارے میں رہبر معظم کے فرامین کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کریں،انھوں نے کہا کہ ملک کو اقتصاد اور ثقافت کے دو اہم مسائل کا سامنا ہے اور اقتصاد و ثقافت کے شعبوں میں موجود مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں عملی اور انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے،خطیب جمعہ نے خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے بھیانک جرائم  اور وحشیانہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن سمیت خطے میں امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کی طرف سے جنگ افروزی اور خونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम