Code : 3774 8 Hit

جنوبی افغانستان میں طالبان کا راکٹ حملہ اور دھماکہ؛25افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں شہرسنگین پر طالبان کے راکٹ حملے میں 25 شہری ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے صوبہ ہلمند کے سنگین شہر کے گورنر نے شہر کے بازار پر طالبان کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 شہریوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
سنگین کے گورنر روح اللہ باسط نے بتایا کہ یہ حملہ پیر 29 جولائی کو دوپہر کے وقت طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں ہوا۔
روح اللہ باسط نے مزید کہا کہ اس علاقے تک براہ راست رسائی نہیں ہے اور حملے کی ہلاکت کے اعدادوشمار مقامی ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں اور اس میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
صوبہ ہلمند کے گورنر نے یہ بھی کہا کہ طالبان نے ایک سکیورٹی چوکی پر متعدد راکٹ فائر کیے  جن میں سے ایک راکٹ شہر کے بازار میں ٹکرا گیا جس سے عام شہری ہلاک ہوگئے۔
ادھر  ہلمند پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملے کے وقت  سنگین شہر کی منڈی میں ایک بم  بھی پھٹا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی وجوہات کے بارے میں  ابھی تک کوئی معلومات دستیاب نہیں سکی ہیں۔
ان کے مطابق  دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوئے۔
ادھر ، صوبہ ہلمند کے سربراہ ، مجاہد اللہ سفاری نے بتایا کہ اس حملے میں 25 عام شہری ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
در ایں اثنا طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے بتایا کہ سنگین شہر کی مارکیٹ میں سرکاری فوج پر ہونے والے راکٹ حملوں میں متعدد شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
تاہم ہلمند پولیس کے ترجمان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ حملہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں ہوا ہے اور حکومت نے وہاں کوئی فوجی کارروائی نہیں کی تھی۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین