Code : 2884 28 Hit

بن سلمان نے ایمیزون کے سربراہ کی معلومات چوری کی ہیں:برطانوی اخبار

برطانوی اخبار گارڈین سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس کے فون کو ہیک کرکے بڑی تعداد میں معلومات چرالی ہیں۔

ولایت پورٹل:برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس کے فون کو واٹس ایپ میسج سے ہیک کیا ہے،ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کے موبائل فون کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے تعلق رکھنے والے ایک نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہونے کے بعد ہیک کیا گیا، برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2018ء میں بیزوس اور محمد بن سلمان نے ٹیکسٹ میسیجز کا تبادلہ کیا تھا جس کے بعد محمد بن سلمان کی جانب سے ویڈیو فائل بھیج کر بڑی تعداد میں معلومات چرائی گئیں، تاہم کیا معلومات چرائی گئیں یہ واضح نہیں ہوسکا،  اس معاملے پر بیزوس کے وکیل نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیاہے جبکہ سعودی عرب نے تاحال گارڈین کی رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین