Code : 3472 15 Hit

بن سلمان سابق ولی عہد کوقتل کرنے کے درپے ہیں؛عرب صارفین کا انتباہ

عرب ٹویٹر صارفین نے متنبہ کیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان سابق ولی عہد محمد بن نائف کو طبی امداد فراہم نہ کر کے انہیں قتل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل:القدس العربی کے مطابق ، ٹویٹر پر عرب صارفین نے متنبہ کیا کہ سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نایف کو سعودی  سماجی کارکن "عبد اللہ الحمید" جیسی سرنوشت کا سامنا کرنا پڑا رہاہے۔
واضح رہے کہ  نایف کو حال ہی میں سعودی جیل حکام کی لاپرواہی اور طبی خدمات کی عدم دستیابی کے باعث دل کا شدید دورہ پڑا ہے جس کی بنا پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
بن نایف سے منسوب ایک ٹویٹر اکاؤنٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی سکیورٹی فورسز حیرت زدہ ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ایک طبی ٹیم بن نایف کے حراستی مرکز میں منتقل ہوگئی ہے،بن سلمان اس طرح بن نایف کوقتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایک عرب قلمکار عبداللہ الوذین نے بھی ٹویٹ کیاکہ سعودی  میڈیا اور ٹویٹر صارفین قطر کے بارے میں افواہیں پھیلانے کے بجائے یہ بتائیں کہ احمد بن عبد العزیز اور محمد بن نایف 2 سعودی شہزادے کہاں ہیں؟ کیا یہ معقول ہے کہ شاہ کے بھائی اور ولی عہد کے چچا کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور آپ سب خاموش ہیں؟
 
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین