Code : 2568 31 Hit

بن سلمان کا ٹرمپ کو اظہارتعزیت

سعودی ولی عہد نے امریکی صدر سے فون پر امریکہ میں زیر تعلیم سعودی شہری کی جانب سے انجام دیے جانے والے گھناؤنے جرم تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کی امداد کا وعدہ کیا۔

ولایت پورٹل:سعودی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے  اتوار کے روز فلوریڈا میں پیش آنے والے  فائرنگ کے واقعے پراظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا کہ وہ فلوریڈا میں المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی امداد کریں گے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں،واس نے مزید  لکھا ہے کہ بن  سلمان نے امریکی صدر کو یہ بھی بتایا کہ سعودی عوام  بھی اس گھناؤنے جرم پرحیران ہیں،یاد رہے کہ جمعہ کے روز ، امریکی میڈیا نے بریکنگ نیوز میں فلوریڈا کے پینساکولا ایئر فورس اڈے پر فائرنگ کی اطلاع دی جس میں سعودی فضائیہ کے طالب علم محمد سعید الشمرانی نے امریکی اڈے پر فائرنگ کر کے تین امریکیوں کو ہلاک کردیا،اس حادثہ  کے بعد اور حملہ آور کی شناخت کے بعد ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ سعودی با دشاہ سلمان بن عبد العزیز نے ان سے رابطہ کیا ہےاور ذاتی طور پر مجھے تسلیت پیش کرتے ہوئے حادثہ میں شکار ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے،واس نیوز ایجنسی نے مزید لکھا ہے کہ اب سعودی ولی عہد نے  بھی امریکی صدر کوفون کرکے کہا ہے کہ ہم حملہ آور کے اہداف ومقاصد  کے بارےمیں مددگار ثابت ہونے والی ہر طرح  کی معلومات فراہم کرنے  کے لئے  تیار ہیں،امریکی میڈیا اور عہدیداروں نے بتایا کہ اس واقعے میں آٹھ افراد زخمی بھی  ہوئے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम