Code : 3290 98 Hit

بن سلمان نے تھاما ٹرمپ کے داماد کا دامن

امریکی سینیٹ میں ہونے والی سعودی عرب کے شہزادوں کو نظربند کرنے کے فیصلے پر تنقید کو لے کر محمد بن سلمان نے اس تنقید کو ختم کرنے کے لئے ٹرمپ کے داماد کی طرف رجوع کیاہے۔

ولایت پورٹل:الخلیج الجدید نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تمام سعودی اتحادیوں اور دوستوں پر زور دیا کہ وہ اس ملک کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے
آل سعود خاندان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ کے متعدد ممبروں نے بن سلمان سے سعودی شہزادوں پر پابندیاں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، ان میں سعودی بادشاہ کے چھوٹے بھائی احمد بن عبد العزیز بھی شامل ہیں۔
بن سلمان نے امریکی سینیٹ کے ممبروں کی طرف سے سعودی شہزادوں کی گرفتاری پر تنقید کو سعودی داخلی امور میں مداخلت  قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیریڈ کوچنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کی مداخلت بند کروائیں۔
سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سعودیوں اور امریکیوں کے کورونا وائرس کے مقابلہ میں مصروف ہونے کے باوجود  بعض امریکی عہدے دار اب بھی شہزادوں اور دیگر سعودی عہدیداروں کی نظربندی کو ختم کرانا چاہتے ہیں۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق ، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کی امریکی حکام کی طرف سے بن سلمان پر کی جانے والی تنقیدوں کو ختم کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں  اور بن سلمان پر تنقید ٹرمپ کے قریبی حلقوں خصوصا یمنی جنگ  نیز سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی جنگ جیسے معاملات میں بھی پھیل گئی ہیں۔




1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम