Code : 2525 38 Hit

امریکی پارلیمنٹ میں چین کے خلاف بل پاس

امریکی ایوان نمائندگان نے چین کے داخلی تنازعات کے خلاف بل پاس کیا جس پر بیجنگ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے آج واشنگٹن کے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سیاست کو جاری رکھتے ہوئے  چین میں کچھ مذہبی فرقہ وارانہ تقسیم کے خلاف بل کی منظوری دے دی،امریکی نمائندوں نے ، بل کے حق میں407 اور مخالفت میں1ووٹ کےذریعہ  امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چین کے سنکیانگ صوبے میں ہونے والی  کارروائیوں پر چینی حکومت پر دباؤ ڈالیں،اس بل کو دوسرے مرحلہ میں امریکی سینیٹ سے منظور کرانا پڑے گا اور پھر قانون  بننے کے لئے ٹرمپ کے دستخط کرانا ہوں گے،امریکی ایوان نمائندگان کے فیصلے کے جواب میں ، چینی حکومت نے ا س بل کی سخت مخالفت کی ہے اور اسے اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے،روئٹرز نے مزید لکھا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چون ینگ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ صوبہ ملک کے اندرونی معاملات میں شامل ہے اور انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ اپنی غلطی کو درست کرے اور اسے قانون بننے سے روکے،بیجنگ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی  مداخلتوں کو آئندہ روکنے کے پیش نظر  وہ واشنگٹن کو مناسب جواب دے گا،اس سے قبل  چینی حکومت نے کہا تھا کہ بیجنگ اپنے داخلی معاملات میں مداخلت اور ہانگ کانگ میں ہونے والے فسادات  کی حمایت میں اہم رو ل ادا کرنے  کے لئے ہیومن رائٹس واچ پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम