ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے دھاندلی کرکے الیکشن جیتا ہے، ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ بائیڈن جیت گئے کیونکہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی کیونکہ کسی کو نگرانی کرنے کی اجازت نہیں تھی ، نجی بائیں بازو کی انتہا پسند کمپنیوں اور ڈومینین کے ذریعہ ووٹوں کی گنتی کے لئے درجہ بندی کی گئی تھی،ووٹنگ مشینوں کی خرابی کے باعث ریاست ٹکزاس جہاں میں میں اکثریت سے جیتا تھا، وہاں کے ووٹوں کی گنتی ہی نہیں ہوسکی اس کے علاوہ جعلی میڈیا بھی خاموش تھا۔
امریکی صدر نے لکھا ایک اور ٹویٹ میں کہ انتخابات کے بعدوالی رات میں ووٹنگ مشین میں پیش آنے والی ٹیکنیکی خرابی حقیقت میں ان کےہاتھوں ووٹوں کی چوری تھی تاہم انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا لہذا وہ کامیاب رہے،جبکہ ڈاک انتخابات بھی ایک گھناؤنا مذاق تھا ۔
بائیڈن دھاندلی سے جیتے ہیں:ٹرمپ
امریکہ کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ڈیموکریٹک حریف انتخابی دھاندلی کی وجہ سے جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

wilayat.com/p/4849
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین