بائیڈن کا بن سلمان کے خلاف پہلا اقدام

امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کےڈیموکریٹک چیئرمین نے قومی انٹلی جنس کے ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق 2018   کی رپورٹ کو  کالعدم قرار دیں۔

ولایت پورٹل:واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے بڑے اعتماد کے ساتھ یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے قریبی اتحادیسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم جاری کیا تھاتاہم  ٹرمپ انتظامیہ اس رپورٹ کو کبھی بھی  منظر عام پر نہیں لائی، 2019 میں خاشقجی کی موت کے بارے میں اقوام متحدہ کی تحقیقات میں بھی یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ اس صحافی کو محمد بن سلمان کے ایجنٹوں نے قتل کیا تھا، بدھ کو سینیٹ کے ووٹ حاصل کرنے والے اپریل ہینس نے قومی انٹلی جنس کے ڈائریکٹر نامزد ہونے پر  ایک معتبر اجلاس میں اس رپورٹ کو جاری کرنے کا وعدہ کیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شیف نے ٹویٹ کیا کہ  جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل در حقیقت انسانی حقوق پر حملہ تھا، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے ایک سال تک اس رپورٹ کو عوامی سطح پر جاری کرنے سے انکار کردیا کیونکہ اس کی بنا پر سعودی حکام مجرم قرار پا رہے تھے،انھوں نے کہا کہ لیکن اب میں اپریل ہائنس سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس رپورٹ کو  منظر عام پر لائیں تا کہ انصاف اور احتساب ہونا سکے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین