بائیڈن امریکی تاریخ سے سب سے زیادہ نفرت انگیز صدر

امریکی سروے کرنے والی کی ایک ویب سائٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن اس وقت ملک کی جدید تاریخ کے دوسرے غیر مقبول ترین صدر ہیں۔

ولایت پورٹل:سی این این کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ 538 کےسروے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اب جدید امریکی تاریخ میں جمی کارٹر کے بعد دوسرے سب سے زیادہ نفرت کئے جانےوالے صدر تصور کیے جاتے ہیں۔ سی این این نے خبر دی ہے کہ جو بائیڈن صدارت کے اس مرحلے پر، یعنی تقریباً 910 دنوں میں وہ امریکی تاریخ کے سب سے غیر مقبول صدر ہیں۔
 18 جولائی تک بائیڈن کی مقبولیت کی اوسط شرح 39.1 فیصد یعنی بہت معمولی تھی۔ جب کہ ان کی کارکردگی سے عدم اطمینان کی اوسط شرح کے بارے میں یہ اعداد و شمار 55.4 فیصد ہیں۔
 اس کا مطلب ہے کہ " بائیڈن پر امریکی عوام کے اعتماد کی خالص شرح" منفی 16.3% ہے، جو سروے کے ماہرین کے مطابق مکمل طور پر مقبولیت کی عام سطح سے بہت نیچے ہے۔
اس امریکی ٹی وی چینل نے مزید اعلان کیا ہے کہ 16.3% منفی ہونا بائیڈن کے لئے تاریخی اعتبار سے بھی برا ہے۔
درحقیقت، وہ واحد صدر جنہوں نے بائیڈن سے بدتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ جمی کارٹر تھے، جو اپنے 910 دنوں کے دفتر میں ریکارڈ منفی 28.6 فیصد تک پہنچ گئے تھے۔
اس وقت اوسطاً صرف 29 فیصد امریکی کارٹر کی کارکردگی سے مطمئن تھے اور 57.6 فیصد ناخوش تھے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین