Code : 4034 15 Hit

جوبائیڈن اسرائیل کے امیدوار ہیں:امریکی کانگریس کے سابق یہودی ممبر

امریکی ایوان نمائندگان کے سابق ممبر اور 2011 سے 2015 تک کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمیناسٹیو اسرائیل کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن اسرائیل کے امیدوار ہیں اور صہیونی حکومت ہمیشہ ان پر بھروسہ کر سکتی ہے۔

ولایت پورٹل:ہل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک 62 سالہ یہودی امریکی سیاستدان جو 16 سال تک امریکی ایوان نمائندگان میں نیو یارک کی نمائندگی کرتےرہے ہیں اور چار سال تک کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رہے ہیں، نے اپنے ایک مضمون میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی دہائیوں کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے اسرائیل ہمیشہ جو بائیڈن کی مدد پر بھروسہ کرسکتا ہے، اسٹیو اسرائیل نے کانگریس میں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد 2016 میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا اور اس وقت وہ ریاستہائے متحدہ میں کارنل یونیورسٹی میں فاؤنڈیشن فار گلوبل پالیسی اینڈ ایشوز کے ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے ہل ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ چھ سال پہلے جب حماس کی دہشت گرد تنظیم نے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے تھے،یہ حملے اتنے خطرناک تھے کہ مقبوضہ فلسطین کا دفاعی عنصر نیست ونابود ہونے والا تھا تو مجھے یاد ہے کہ جو بائیڈن نے نائب صدر کی حیثیت سے کیا رد عمل ظاہر کیاتھا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ بائیڈن اکثر مجھ سے اس بارے میں بات کرتے تھے کہ اسرائیل کے لئے ان کی حمایت کس طرح  کی ہے، جب اسرائیل کی جدید ریاست کے قیام کی بات ہورہی  تو وہ کھانے کی میز پر ایک بچہ تھا اور اس کے والد کو یہ بات بالکل بھی سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کوئی بھی اس تاریخی اقدام کی کس طرح مخالفت کرسکتا ہے،اس آئرلینڈ کے امریکی تاجر کے لیے یہ واضح تھا کہ اسرائیل کا وجود کیوں ضروری ہے،ان کا کہناتھا کہ  ہولوکاسٹ کے بعد یہودی عوام کے لئے ریاست کا قیام ہی اس وعدے کو پورا کرنے کا واحد راستہ تھا کہ اس کو کبھی نہیں دہرایا جائے گا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین