Code : 4032 6 Hit

دھوکہ کھائے ہوئے یمنی افراد بھی سعودی اتحاد کے ساتھ لڑنےکے لیے تیار ہیں:انصاراللہ

حال ہی مستعفی یمنی حکومت کی افواج کو چھوڑنے والی اوریمنی فوج اور عوامی مزاحمتی کمیٹیوں میں شامل ہونے والی ایک بٹالین کے اراکین نے انصار اللہ تحریک میں قومی مفاہمت کی ٹیم کے ترجمان سے ملاقات کی۔

ولایت پورٹل:سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مغربی ساحل پر مقیم صدارتی محافظوں کی ایک بٹالین کے کمانڈر اور ممبران نے (کل) بدھ کو انصار اللہ قومی مفاہمت کی ٹیم کے مشاورتی کونسل کے چیئرمین اور ترجمان محمد البخیتی سے ملاقات کی جس میں البخیتی نے زور دے کر کہا کہ بہت سارے لوگ جو اپنے وطن لوٹ چکے ہیں وہ وطن کے دفاع کے لئے حملہ آور قوتوں کے خلاف محاذوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ ۔
البخیتی نے یہ بھی کہا کہ دھوکہ کھانے والے افراد کی وطن واپسی یمنی عوام کے ضمیر اور شعور کی بیداری کو ظاہر کرتی ہے خاص کر جب سے یمنی عوام کے خلاف جارحیت پسند اتحاد کے ارادے سب کے سامنے آچکے ہیں، المنار نیوز چینل کے مطابق  البخیتی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یمنی قوم کے خلاف جارحانہ منصوبوں سے آگاہی یمنی قوم کے استحکام اور میزائل صلاحیتوں اور دیگر صلاحیتوں کی ترقی میں سب سے اہم عامل ہے، انہوں نے اپنے بقیہ ہم وطنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سیدھے راستے پر واپس آئیں اور وطن عزیز کی صفوں میں شامل ہوکر حملہ آور سعودی اتحاد کا مقابلہ کریں۔
البخیتی نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دھوکہ کھانے والوں  میں سے زیادہ افراد واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن وہ ظلم و ستم کا نشانہ بننے یا قتل ہونے سے  خوفزدہ ہیں لیکن ہم ان سے کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون  کرنے میں دیر نہ کریں اور مجاہدین کے ساتھ ہم آہنگی کریں جو آپ کی وطن واپسی میں آسانی پیدا کریں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین