Code : 3204 15 Hit

نیتن یاہو کی زبردست شکست؛ بینی گینٹز کو کابینہ بنانے کی دعوت دی جائے گی

صیہونی حکومت کے سربراہ کا ارادہ ہے کہ وہ کل بلیک اور وائٹ اتحاد کے سربراہ کو باضابطہ طور پرنئی کابینہ تشکیل دینے کے لئے دعوت دیں گے۔

ولایت پورٹل:اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے رہنما رائوئن رولن نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اکثریت ممبروں کی سفارش پر کہا ہے کہ نئی کابینہ کو بلیک اینڈ وائٹ اتحاد کے رہنما بینی گانٹز کے حوالے کیا جائے گا۔
ریولن کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کل دوپہرتک  بینی گینٹز کو باضابطہ طور پر کابینہ کا حکم جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ گینٹز صیہونی حکومت کے موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اصل حریف ہیں جنہوں نے 61 افراد کی حمایت سے کابینہ میں نصف اور ایک نشستیں حاصل کی ہیں۔
یادرہے کہ اسرائیل   میں ایک سال کے اندر تیسری بار ہونے والے عام انتخابات میں نیتن یاہو کی لیکود پارٹی نے زیادہ  سیٹیں حاصل کیں لیکن نیتن یاھو اکثریت کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
تاہم گینٹز صیہونی رہنما ایویگڈور لائبرمین، اسرائیل بیتنا پارٹی اور بائیں بازو اور عرب پارٹیوں کی حمایت کی بدولت کابینہ تشکیل دینے کے لئے درکار کم از کم نشستوں کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا گینٹز نئی کابینہ تشکیل دے سکیں گے یا نہیں   تاہم  ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار یہ ہوا ہے کہ کابینہ نیتن یاہو کے علاوہ کسی اور تک پہنچی ہے۔




1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम