Code : 3234 11 Hit

بن سلمان کرونا کی آڑمیں مسند بادشاہت پر پہنچنے کے درپے ہیں:مجتہد

سعودی ولی عہد شہزادہ کو اقتدار اپنے آپ میں منتقل کرنے کے لئے کورونا بحران سے پیدا ہونے والے حفاظتی حالات کو غلط استعمال کرنے کی تجویز موصول ہوئی ہے۔

ولایت پورٹل:معروف سعودی انکشاف کنندہ مجتہد نامی ذریعہ نے آج (پیر کو) اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ محمد بن سلمان کو اقتدار کی منتقلی کے لئے کورونا بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کو بادشاہت تک پہنچنے کے لیے  استعمال کرنے کی تجویز موصول ہوئی ہے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ  س۔ق نامی ایک شخص نے بن سلمان کو پیشکش کی ہے اس وقت جبکہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نیز کرفیو لگا ہوا ہے ،پولیس سڑکوں پر گشت کررہی ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسند بادشاہت پر بیٹھ جائیں ۔
مجتہد کا کہنا ہے   اس شخص نے بن سلمان کو مشورہ دیا ہےبادشاہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کریں کہ ڈاکٹروں نے انھیں آرام کرنے کے مشورہ دیا ہے جس کے بعد انھوں نےملکی امور کو اپنے بیٹے محمد بن سلمان کے سپرد کردیا ہے۔
مذکورہ شخص نے بن سلمان کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ ا س کے کچھ ہفتوں کے بعد  ایک اور اعلان کریں کہ شاہ سلمان نے اپنے عہدہ سے دستبرادری کر لی ہے اور انھیں مسند سونپ دی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम