Code : 3209 39 Hit

الظرفی کا وزیر اعظم بنناعراقی شہدا کے خون سے غداری ہے:عصائب اہل الحق

عراق کی عصائب اہل الحق تنظیم نے عدنان الظرفی کی وزارت عظمی کے لئے نامزدگی کو ملک کے شہدا کے خون کے ساتھ غداری قرار دیا اور متنبہ کیا کہ وہ اس سازش پر خاموش نہیں رہیں گے۔

ولایت پورٹل:عراق کی المسلمہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عصائب اہل الحق تنظیم   کے ایک رہنما جواد الطلیباوی نے عدنان الظرفی کی وزارت عظمی کے لئے نامزدگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم یہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور آج ہم کہتے ہیں کہ عراقی عوام کی مرضی کے خلاف کوئی بھی  شخص وزیر اعظم نہیں بن پائے گا۔
انھوں نے کہا کہ یہاں پردے کے پیچھے سازش ہورہی ہے اور وزیر اعظم کے لئے الزفاری جیسے کچھ نام تیار کیے جارہے ہیں، یہ شہدا کے خون اور مجاہدین کی قربانیوں کے ساتھ غداری ہے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ  ہم آقاؤں ، چمچوں اور سازشیوں کے لیے ہر چیز کو اتھل پتھل کرکے رکھ دیں گے۔
یادرہے کہ پیر کے روز عراقی شیعہ گروپوں کی سات رکنی کمیٹی کی جانب سے اگلے عراقی وزیر اعظم کے امیدوار کو نامزد کرنے میں ناکامی کے بعد ، جو کسی بڑے پارلیمانی گروہ کے لئے وزیر اعظم نامزد کرنے کا آخری موقع تھا ، کچھ ذرائع نے النصر  پارلیمانی  اتحاد کی جانب سے عدنان الظرفی کے ممکنہ وزیر اعظم کےعہدہ کے لیے نامزد کیے جانے  کی تجویز پیش کی ہے۔
المیادین نیوز چینل نے گذشتہ روز معروف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الظرفی کل صدارتی محل میں  گئے تھے اور عراقی صدر کی جانب سے انھیں کل رات ہی وزیر اعظم کے عہدہ کے لیے نامزد کرنا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس میں تاخیر ہوئی ہے۔


 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین