Code : 1829 8 Hit

نیدرلینڈز میں برقعہ پہننے پر پابندی؛خلاف ورزی کرنے والے پر 150 یورو جرمانہ

یورپی ملک نیدرلینڈز میں یکم اگست سے برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک نیدرلینڈز میں یکم اگست سے برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا، اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈز میں تمام عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے برقعہ پہننے پرپابندی ہوگی جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا،رپورٹ کے مطابق برقعہ پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پر 150 یوروز کا جرمانہ ہوگا،ذرائع کے مطابق اس قانون کا اطلاق  سکولوں، پبلک ٹرانسپورٹ،  ہسپتالوں اور سرکاری عمارتوں پر بھی ہوگا، قانون کے مطابق سرکاری افسران اور ٹرانسپورٹ ورکرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ اگر وہ کسی برقعہ پوش کو دیکھیں تو اسے اپنے چہرے سے نقاب ہٹانے کا کہیں اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو انہیں بس، ٹرین یا سرکاری عمارت سے باہر نکال دیں، اگر وہ مزاحمت کریں تو پولیس کی مدد بھی طلب کی جاسکتی ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम