Code : 4395 9 Hit

بحرینی عوام آل خلیفہ کے گدی چھوڑنے کے خواہاں

بحرین کے عوام فلسطین کی حمایت اور صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف لگاتار کئی دن سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

 ولایت پورٹل:القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق عرب حکومتوں اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف بحرین کے درجنوں شہری لگاتار کئی دن سےظاہرے کر رہے ہیں،اس سلسلہ کا تازہ ترین مظاہرہ یہ مظاہرہ منامہ کے نواحی گاؤں ابوصیبع میں ہوا جس میں درجنوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
مظاہرے کی منظر عام پر آنے والی تصویروں مظاہرے کی اشاعت شدہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ مظاہرین نے بحرین اور فلسطینی پرچم اورایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا "جمعہ ، غیظ و غضب قدس"۔
بحرین کے مظاہرین نے آل خلیفہ اور صیہونی دشمن کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف نعرے بازی کی اور اس ملک کی حکمران جماعت سے کنارہ کشی کرنے کا مطالبہ کیا۔
یادرہے کہ بحرین کے باشندے گذشتہ کچھ دن سے آل خلیفہ حکومت کے صہیونی دشمن سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین