بحرینی عوام کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف احتجاج

بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ ملیشیا کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کیا۔

ولایت پورٹل:بحرینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق  بحرینی عوام صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سلسلے میں آل خلیفہ اور آل نہیان کے اقدامات کے خلاف مسلسل کئی دن سے لگاتار مظاہرے  کر رہے ہیں۔
بحرینوں  نے مظاہروں کے دوران امریکہ  مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے،یادرہے کہ یہ احتجاج اس وقت ہوا جب آل خلیفہ ملیشیا نے مختلف علاقوں میں سکیورٹی سخت کردی تھی،واضح رہے کہ بحرین کے عوام نے اس سے قبل بھی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر ابو ظہبی اور منامہ کے حکمرانوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین