بحرینی عوام کے آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے

بحرین کے عوام نے گذشتہ رات مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے اور سزائے موت پانے والے افراد اور تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کے علاوہ کورونا وائرس سے ان کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

ولایت پورٹل:العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق  بحرین کےابو صبیع ، الشاخورہ ، بنی جمرہ اور کرزان اضلاع کے رہائشی بحرین کے شہریوں نے منگل کی شب آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے بحرین کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام قیدیوں کو کورونا وائرس کے خطرے سے بچائیں،بحرین کے مظاہرین نے زور دے کر کہا کہ مذہب کے نام پر جیل میں موجود قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیاجائے خاص طور پر کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد۔
واضح رہے کہ  بحرینی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر "بحرینی قیدیوں کو بچائیں" کے عنوان سے ہیش ٹیگ بھی لانچ کیا ہے،قابل ذکر ہے کہ  بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف زبان کھولنے  کے جرم میں سیکڑوں شہریوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہوا ہے،ا س ملک میں آل خلیفہ حکومت اپنی عوام پر ہر طرح کے ظلم  روا رکھے ہوئے ہیں، معمولی سی بات پر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین