Code : 4674 8 Hit

بحرینی عوام کا صیہونیوں کو تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

بحرین کے عوام نے جمعے کے روز ایک بار پھر ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کر کے شاہی حکومت اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ولایت پورٹل:عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے اور امریکہ مردہ بادہ، اسرائیل مردہ باد اور شاہی حکومت مردہ باد کے نعرے لگا کر اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کی برقراری کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے  پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’اے قاتلوں  دفع ہوجاؤ‘، ’بحرین میں تمہیں امان نہیں دیں گے‘، ’گو آل خلیفہ گو‘  جیسے  نعرے درج تھے۔
مظاہرین، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر عرب اور اسلامی دنیا کی خاموشی کی مذمت میں بھی نعرے لگا رہے تھے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے پندرہ ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ صلح اور تعلقات کی استواری کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔ مگر بحرینی عوام احتجاجی مظاہرے کر کے اس سمجھوتے کی شدید مخالفت  کر رہے ہیں  تاہم بحرین کی آل خلیفہ حکومت،  بحرینی عوام کے اس احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دی رہی ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین