Code : 2089 11 Hit

بحرینی وزیر داخلہ کی عزاداروں کو دھمکی

بحرینی وزیر داخلہ کی عزاداروں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورا کے دن کسی بھی طرح کے سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے عزاداروں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورا کے دن کسی بھی طرح کے سیاسی نعرے نہیں لگانے  دیے جائیں گے ،آل خلیفہ نے یہ بات جعفریہ اوقاف مرکز کے سربراہ یوسف الصالح اور امام باڑوں کی حفاظت پر مامور بعض افسران کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے دوران کہی،بحرینی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کہ عزاداری برپا کرنے والی انجمنیں حالات کو کنٹرول کرنے میں مدد کرنے کی ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ جلوسوں میں کسی بھی طریقے کے سیاسی نعرے لگانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی نیز کسی بھی مذہبی یا سیاسی شخصیت  کی تصویریں یا کسی بیرونی تنظیم کے بینر  اٹھانے پر بھی شدید پابندی رہے گی ،قابل ذکر ہے کہ بحرینی خاندانی آمریت کے کارندے  ہر سال عاشور کے دن تبرک ہائے عزا پر  حملہ آور ہوتے ہیں اور ان کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम