Code : 2020 19 Hit

بحرینی ڈکٹیٹر آل خلیفہ کی جانب سے بھی ہندوستانی وزیراعظم کو سب سے بڑا سیول ایوارڈ پیش

ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد اب بحرین نے بھی انہیں سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔

ولایت پورٹل:العربیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد اب بحرین نے بھی انہیں سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نواز دیا ہے، نریندر مودی آج کل  ان دنوں مختلف ملکوں کے دوروں پر ہیں، انہوں نے فرانس کا دورہ کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں انہیں ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’ زاید میڈل‘ پہنایا،متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد مودی نے بحرین کا دورہ کیا جہاں اُن کا استقبال بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کیا، اس موقع پر انہوں نے نریندر مودی کو اہم ترین اعزاز " آرڈر آف دی رینی سانس" (نشاۃ الثانیہ) سے نوازا، ہندوستانی وزیر اعظم نے بحرین کے دورے کے موقع پر ہندوستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ سابقہ وزرائے اعظم  کو بحرین پہنچنے میں زیادہ وقت لگ گیا اور بحرین میں دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم کا اعزاز میرے حصے میں آیا، واضح رہے کہ خلیجی ممالک کی جانب سے مودی کو ایسے موقع پر ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے جب  مودی کی حکومت کی جانب سے کشمیر میں گذشتہ 21 دنوں سےکرفیونافذ ہے اور کشمیری مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے متحدہ عرب امارات نے کشمیر کے مسئلہ کو ہندوستان کا اندرونی مسئلہ قراردیا ہے ۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम