Code : 1321 23 Hit

بحرین کا سیاسی ڈھانچہ عوام کی پسماندگی کا سبب ہے: آیت اللہ عیسٰی قاسم

بحرین کے معروف مذہبی رہنما آیت اللہ عیسٰی قاسم نے دو دن پہلے اپنی قوم کے نام ایک پیغام میں خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ امید ہے جلد ہی بحرین میں ایک بہتر حکومت برسراقتدار آئے گی۔انہوں اپنے پیغام میں یہ بھی وضاحت کی ہے کہ بحرین کے عوام نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ اس سیاسی ڈھانچے کو گرا کر ہی رہیں گے جس کے سبب وہ آج تک قربانی دیتے آرہے ہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق بحرین کے معروف مذہبی رہنما آیت اللہ عیسٰی قاسم نے دو دن پہلے اپنی قوم کے نام ایک پیغام میں خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ امید ہے جلد ہی بحرین میں ایک بہتر حکومت برسراقتدار آئے گی۔
انہوں اپنے پیغام میں یہ بھی وضاحت کی ہے کہ بحرین کے عوام نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ اس سیاسی ڈھانچے کو گرا کر ہی رہیں گے جس کے سبب وہ آج تک قربانی دیتے آرہے ہیں۔
بحرین کے مذہبی رہنما آیت اللہ عیسٰی قاسم نے بحرین کے حکومتی سسٹم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کا خراب و بیمار سیاسی ڈھانچہ ہی عوام کی پسماندگی کا سبب ہے۔
یاد رہے کہ ۲۰۱۱ سے بحرین میں عوام سڑکوں پر ہیں جس کے چلتے ہزاروں لوگ قیدخانوں میں ہیں اور سیکڑوں لوگ شہید ہوچکے ہیں۔ عوام کا مطالبہ یہ ہے کہ ہمیں آل سعودی کی کٹھ پتلی حکومت نہیں چاہیئے ہمیں بحرین میں ایسی حکومت چاہیئے جو عوام کی بات سنے ان کی ضرورتوں کا خیال رکھے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम