Code : 1878 10 Hit

آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت میں ایک بار پھر بے عدالتی کا مظاہرہ؛دو بے گناہ جوانوں کو پھانسی کی سزا

بحرین میں آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے مزید دو جوانوں کو پھانسی دی ہے۔

ولایت پورٹل:بحرین کی نام نہاد عدالت نے حکومت مخالف نظریات کے جرم میں مزید دو انقلابی جوانوں کو سزائے موت دے دی ہے،بحرین کی سیاسی نتظیم الوفاق سے وابستہ علی العرب اور احمد الملالی نامی جوانوں کو جیل میں پھانسی دی گئی ہے، ان دونوں جوانوں پر حکومت مخالف سرگرمیوں کا الزام تھا،الوفاق کا کہنا ہے کہ حکومت نے دونوں شہیدوں کے جنازے وارثین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے،بحرین کے مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی گروہوں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ کے بہیمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے بحرین میں جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے،واضح رہے کہ بحرینی عوام ملک میں جمہوریت اور انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں، جبکہ بحرینی حکومت امریکا اور سعودی عرب کے تعاون سے بحرینی عوام کے جمہوری مطالبے کو کچلنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम