Code : 2818 13 Hit

ہم ایس 400 سسٹم خریدنے پر غور کر رہے ہیں: عراقی پارلیمانی سکیورٹی اور دفاعی کمشنر

عراقی پارلیمانی سکیورٹی اور دفاعی کمشنر کاکہنا ہے کہ بغدادحکام ایس 400 سسٹم خریدنے پر غور کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل:سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن کریم علاوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا  ملکی  حکام روس سے ایس 400میزائل دفاعی نظام خریدنے پر غور کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں فضائی دفاع کے مضبوط نظام کی ضرورت ہے لیکن امریکیوں نے کئی بار ہمیں مایوس کیاہے،علاوی نے اعادہ کیا: امریکیوں نے ہمیں اسلحہ کے حصول کے لئے ضروری مدد فراہم نہیں کی،انھوں نے مزید کہا کہ میں نے تین ماہ قبل روس کا سفر کیا تھا اور روسی حکام سے سسٹم خریدنے کے بارے میں بات کی تھی ، لیکن عراق میں سیاسی بحران اس معاملہ میں تاخیر کا سبب بنا،انہوں نے مزید کہاکہ کشیدگی کے بڑھنے اور غیر ملکی فوجیوں کے عراق چھوڑنے کے مطالبات کے بعدپارلیمنٹ نے نئے وزیر اعظم کو فضائی دفاعی نظام خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम