Code : 2778 69 Hit

بغداد نے واشنگٹن کے سرکاری فون تک کا جواب نہیں دیا:المیادین

ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کے کئی گھنٹے بعد تک بغداد نے امریکی حکومت کی طرف سے بار بار کیے جانے والے سرکاری فون کا بھی جواب نہیں دیا۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز چینل نے عراق میں اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا کہ ایران کی جانب سے  کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے عراق میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے جو میزائل گرائے ہیں ،ان کے بارے میں یہ جو کہا جارہا ہے کہ وہ میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے گئے یہ محض افواہ ہے،المیادین کے مطابق ، واشنگٹن کو ابھی تک عراق کے ساتھ اپنے باضابطہ رابطوں کا کوئی جواب نہیں ملا ہے،یادرہے کہ سپاہ پاسداران نے بدھ کی صبح مغربی عراق میں عین الاسد میں واقع امریکی اڈے پر میزائل حملہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ یہ میجر جنرل حاج  قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو امریکی دہشتگردانہ کاروائی میں شہید کرنے کا بدلہ ہے،المیادین کے مطابق عراقی کردستان میں واقع اربیل کے علاقے ہفلان میں امریکی فوجی اڈے پر بھی چار میزائل مارے گئے  ہیں جن میں امریکی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے،المیادین نے مزید  کہا کہ اربیل میں امریکی فوجی سائٹ پر یورپی فوجی بھی موجود ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम