ایمن الظواہری کا ڈی این اے ٹیسٹ نہیں کریں گے:امریکہ

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا  ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کے رہنما کی ہلاکت کی تصدیق خبروں کی بنیاد پر کی گئی اور ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ولایت پورٹل:امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کے پاس افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ دہشت گرد گروپ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کی ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے تصدیق موجود نہیں ہے۔
 وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس الظواہری کے مارے جانے کی خبری تصدیق ہے، جان کربی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ڈی این اے کی تصدیق نہیں ہے اور ہمیں اس قسم کی تصدیق نہیں ملے گیا،انہوں نے مزید کہا کہ متعدد ذرائع سے معلوم ہونے والی خبروں کے بعد ہمیں اس تصدیق کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
جان کربی کے تبصروں سے افغانستان میں القاعدہ کے رہنما کی ہلاکت کے بارے میں سابقہ امریکی دعوے کے بارے میں بھی شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا ہے، یاد رہے کہ ان کے بیان کے کچھ گھنٹے قبل فرانس 24 نیوز چینل کی ویب سائٹ نے بھی الظواہری کی ہلاکت کے بارے میں افغان شہریوں کے شکوک و شبہات کی خبر دی تھی۔
واضح رہے کہ ایک افغان شہری فہیم شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی اس طرح کے پروپیگنڈے کا تجربہ کیا ہے جو درست نہیں تھے، حقیقت میں مجھے نہیں لگتا کہ اسے یہاں قتل کیا گیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین