Code : 1735 13 Hit

آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کا انتقال

قم المقدس کے شیعہ مرجع آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کا 94 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

ولایت پورٹل:اطلاعات کے مطابق مرحوم سید محمد شاہرودی کا انتقال تہران کے پیغمبران اسپتال میں ہوا، وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے،آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی مرحوم آیت اللہ العظمی سید محمود شاہرودی کے فرزند تھے، آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی 1304 شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے ، مرحوم  نے 39 برس کی عمر میں نجف اشرف میں درس خارج کی تدریس کا آغاز کیا ، مرحوم حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے ممتاز علماء میں شامل تھے،اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम