ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدارتی امیدواروں محسن رضائی ، ناصرہمتی اور قاضی زادہ ہاشمی نے آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی کو ملت کا منتخب صدر تسلیم کرتے ہوئے انہيں مبارکباد پیش کی ہے،دوسری جانب موجودہ صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے بھی نئے صدر کا نام لئے بغیر مبارکباد پیش کی ہے، اب سے ذرا دیر پہلے اپنے ایک خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ ان کی کامیابی پر باضابطہ طور سے مبارکباد کا پیغام بعد میں جاری کروں گا۔
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر محمد قالیباف نے بھی آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدر منتخب ہونے پر اپنی اور اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔
سحر
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
اسلامی جمہوریہ ایران میں کل ہونے والے صدراتی انتخابات کے اب تک آنے والے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک کے نئے صدر آیت اللہ رئیسی ہوں گے۔

wilayat.com/p/6150
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین