یوکرائن کا سفر کرنے سے پرہیز کریں؛کینیڈا کی اپنے شہریوں سے اپیل

کینیڈا نے مغربی اور کیف کے اس دعوے کو دہراتے ہوئے کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری طور پر یوکرائن کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

ولایت پورٹل:روئٹرز خبر رساں  ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی اگلے ہفتے کیف کا دورہ کریں گی جہاں وہ یوکرائن کے وزیر اعظم ڈینیز شمل سے  ملاقات کریں گی، ان کے دوسرے سفری منصوبوں میں سے ایک کے طور پر خطے میں تعینات یوکرائنی افواج کے ساتھ معلومات اور بات چیت کے لیےاس ملک کے مغربی علاقوں کے دورے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یادرہے کہ اوٹاوا نے اس سے قبل جزیرہ نما کریمہ کو روس کے ساتھ الحاق کرنے پر 440 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں،واضح رہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی گزشتہ ماہ اس وقت شروع ہوئی جب روسی وزارت خارجہ نے امریکہ اور نیٹو کے مطالبات کی ایک فہرست جاری کی، جس میں یوکرائن پر زور دیا گیا کہ وہ نیٹو میں شامل نہ ہو اور مشرقی یورپ میں اپنی فوجی موجودگی کو کم کرے جبکہ ماسکو نے امریکہ پر بھی زور دیا کہ وہ سابق سوویت یونین میں فوجی اڈے نہ بنائے۔
قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر تقریباً 100000 فوجیوں کو تعینات کرنے کے بعد یوکرین پر حملہ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین