Code : 3238 11 Hit

آسٹریلیا میں اسکول کھلے ہیں لیکن گھر سے باہر نکلنے پر جرمانہ عائد ہوتا ہے

آسٹریلیا میں سینما گھروں ، شاپنگ مالز اور گرجا گھروں سمیت غیر ضروری سرکاری مراکز بند ہیں جب کہ زیادہ تر اسکول کھلے ہیں اور والدین سے کہا جارہا ہے کہ وہ گھر میں ہی رہیں اور اپنے بچوں کو بھی گھر میں رکھیں۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے آج (منگل) کو اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد افراد کوویڈ 19وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
 آج صبح آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ، کورونا وائرس کے 149 کیس ریکارڈ کیے گئےجو اس ملک میں ایک دن میں اب تک کی سب سےزیادہ تعداد ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیائی حکام نے یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ اگر لوگ گھروں سے باہر آئیں گے تو ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا  نیز پورے ملک میں لاک ڈون جاری ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں سینما گھروں ، شاپنگ مالز اور گرجا گھروں سمیت غیر ضروری سرکاری مراکز بند ہیں جب کہ زیادہ تر اسکول کھلے ہیں اور والدین سے کہا جارہا ہے کہ وہ گھر میں ہی رہیں اور اپنے بچوں کو  بھی گھر میں رکھیں۔
یادرہے کہ آسٹریلیا ئی حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 86 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد اس ملک میں مذکوروہ وائرس سے متأثر ہونےو الے افراد کی کل تعداد1973 ہوگئی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین