Code : 2279 100 Hit

صیہونی آبادکارں کی فلسطینیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش

صہیونی آبادکاروں نے آج صبح سویرے مغربی پٹی کے ایک گاؤں پر حملہ کر کے وہاں فلسطینیوں کی کئی گاڑیوں کو پنچر کیا اور گھروں کی دیواروں پر اشتعال انگیز نعرے لکھے۔

ولایت پورٹل: فلسطین کی  نیوز ویب سائٹ وطن کی  کی رپورٹ کے مابق آج صبح سویرے مغربی پٹی کے شمال میں واقع سلفیت  علاقہ کے قیرہ  گاؤں پر صہیونی آبادکاروں نے حملہ  کر کے فلسطینیوں کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا یا،رپورٹ کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی بہت ساری گاڑیوں کو پنچر کیا اور گھروں کی دیواروں پر اشتعال انگیز نعرے لکھے ،صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان کےراستہ میں جو بھی بورڈ یادیوار آئی اس پر انھوں نے  اشتعال انگیز نعرے لکھ ڈالے،سلفیت کے گورنر عبداللہ کمیل نے کہا صیہونی آباد کاروں کی اس پست اور انتہا پسندانہ حرکت کی ذمہ داری غاصب اور قابض صیہونی  حکومت  پر عائد ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ صہیونی کی نسل پرستی،فاشزم اور پاگل پن کے بارے میں ہم نے کئی بار عالمی برادری کو متوجہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کی مظلوم اور بے دفع ملت کے مقابلے میں اپنی ذمہ داری کو پورا کریں تاہم ابھی تک وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम