یمن کی جنگ کے خاتمے تک سعودی اہداف پر حملے جاری رہیں گے:یمنی عہدہ دار

یمن کے نائب وزیر اطلاعات نے ایک تقریر میں زور دے کر کہا کہ یمن کے خلاف جنگ کے خاتمے تک سعودی اہداف پر یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے حملے جاری رہیں گے۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نائب وزیر اطلاعات نصرالدین عامر نے سعودی عرب کی آرامکو آئل تنصیبات پرحالیہ  یمنی میزائل حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اہداف پر حملے یمنی جنگ کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی عہدیدار نے کہاکہ  سعودی عرب پروسیع حملے جاری رہیں گے،یمن کی جنگ کے خاتمہ  تک کسی بھی طرح کی جنگ بندی کا قیام عمل میں نہیں آئے گا، یمنی فوج کو اپنے علاقے کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے اپنی تقریر میں  انصاراللہ اور سعودی عرب کے مابین ہونے والی  خفیہ بات چیت سے متعلق مغربی میڈیا میں شائع ہونے والی کچھ خبروں کی سختی سے تردید کی اورزور دے کر کہا کہ دونوں فریقین کے مابین کوئی خفیہ بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
یادرہے کہ قبل ازیں یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتورنے قدس 2 میزائل کے ذریعے سعودی آرمکو تیل کی تنصیبات کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد یمنی مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھاکہ جارح ممالک کےتمام ٹھکانوں کو نشانہ بنانا جائز ہے۔
یمنی انصار اللہ تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن عبدالوهاب المحبشی نے بھی زور دے کر کہا کہ حال ہی میں سعودی عرب کی ارامکو آئل تنصیبات کو نشانہ بنانے والے میزائل دراصل مقبوضہ علاقوں میں ایلات کے علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے تھے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین