آسٹریلیا میں ایک اسلامی اسکول پر حملہ

نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ  آسٹریلیا کے شہر سڈنی   کے جنوب مغرب میں واقع اسلامی اسکول کے مرکزی دروازے  پرایک مرسڈیز ڈرائیور نے حملہ کیا۔

ولایت پورٹل:ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق  ایک مرسڈیز ڈرائیور جنوب مغربی سڈنی میں واقع ایک اسلامی اسکول کے مرکزی دروازے پر حملہ آور ہوا جہاں موجود سکیورٹی گارڈز کی رپورٹ کے بعد ، پولیس چیسٹرل کےا سلامیہ کالج گئی،جائے وقوعہ پر موجود پولیس افسران نے مشتعل ڈرائیور سے بات کی ، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جارحانہ تھا اور گرفتار نہیں ہو رہا تھا تاہم پولیس نے اسے گرفت میں لیے کے لئے بجلی کا جھٹکا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ حملہ آوار شخص کی بینک اسٹاؤن پولیس اسٹیشن میں منتقلی کے باوجود اسلامی اسکول کے آس پاس پولیس فورسز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے،یادرہے کہہ اسلامیہ کالج پہلی کلاس  بارہویں جماعت تک  تک کے طلباء کے لئے ایک آزاد اسلامی اسکول ہےجہاں نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی نیو ساؤتھ ویلز کے ہزاروں طلباء اس اسکول میں اس ہفتے کے آخر میں کلاسوں میں شرکت کرنے والے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین