شام کے شہر حسکہ میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے شام کے شہر حسکہ میں ایک دھماکے اور امریکی فوج کے دو ٹرکوں کے جلنے کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ  شام کے شہر حسکہ کےالمالکیہ علاقے میں  ایک دھماکہ ہوا ، رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد امریکی فوج کے دو ٹرکوں میں آگ لگ گئی، دوسری جانب بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
 اس حوالے سے ان ذرائع نے تاکید کی کہ المالکیہ کے علاقے میں امریکی لاجسٹک قافلے پر حملہ کیا گیا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین