Code : 3357 28 Hit

شام کے شہر الحسکہ میں امریکی فوجی گاڑی پرحملہ

شام کے شہر الحسکہ کے جنوب میں نامعلوم حملہ آوروں نے امریکی فوجی گاڑی پر حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے آج (پیر کو) اطلاع دی ہے کہ نامعلوم افراد نے شام کے شمال مشرقی  علاقہ میں واقع گاؤں الحسکہ اور روشداش کے چوراہے پر امریکی فوجی گاڑی پر حملہ کیا  جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اس سلسلے میں کچھ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جس گاڑی  پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اس میں متعدد امریکی فوجی اور کرد ملیشیا "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (QASD) کے عناصر موجود تھے۔
اس سلسلے میں ا سپوٹنیک نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نام نہاد "شامی ڈیموکریٹک فورسز" (قسد) سے وابستہ عسکریت پسندوں کے لئے فوجی تربیتی کورسز چلا تاہے اور پھر ان کو بھرتی کرتا ہے۔
مذکورہ منابع کا کہنا ہے کہ حملہ میں امریکی فوجی گاڑی خراب ہوگئی اور اس میں سوار افراد زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  شمال مشرقی شام کے دو دیہاتوں کے رہائشیوں نے امریکی فوج کے قافلے کا راستہ روک کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا تھا۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین