بغداد میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

بغداد میں ایک شاہراہ پر امریکی فوج کے ایک قافلے کو سڑک کے کنارے نصب بموں سے نشانہ بنایا گیا۔

ولایت پورٹل:عراقی مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے جنوب میں واقع اللطیفیة علاقے میں امریکی فوج کے قافلے پر  سڑک کے  کنارے نصب ایک بم کے ذریعہ حملہ کیا گیا ہے، ادھر  نو تشکیل شدہ قاسم الجبارین یونٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے،تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یادرہے کہ 19 ستمبر کو  قاسم الجبارین یونٹ نے عراق میں دو علاقوں میں امریکی اتحادی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے  اپنی پہلی کارروائی کا اعلان کیا، گذشتہ بدھ کو اس نو تشکیل شدہ گروپ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں صوبہ بابل کے الحلہ روڈ اور بغداد میں ای غریب شاہراہ پر امریکی فوجیوں کے دو قافلوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین