شام میں امریکی اڈے پر حملہ

بعض نیوز ذرائع نے شام کے العمر تیل کے میدان میں امریکی قابضین کے ٹھکانے پر حملے کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ العمر آئل فیلڈ بیس کے آس پاس دھواں کےبادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے اور دھواں جہاں سے اٹھ رہا تھا وہاں امریکی قابض فوج ک اڈہ ہے،واضح رہے کہ شام میں اور اس ملک کے تیل سے مالا مال علاقوں العمر آئل فیلڈ کے قریب امریکہ کا سب سے اہم ایک اڈہ ہے۔
یادرہے کہ  حالیہ دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب العمر آئل فیلڈ اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بھی دیر الزور کے مشرقی مضافاتی علاقے میں تیل کے میدان میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کی ہے۔
یادرہے کہ امریکہ  جو اس ملک میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے داخل ہوا تھا جہاں اس نے داعش کا مقابلہ کرنے کے بجائے اس دہشتگرد ٹولے کے لیے سہولت کار کے فرائض انجام دیے تاہم اس ملک میں داخلے کا امریکی مقصد یہاں کے قدرتی وسائل خاص طور پر تیل کے ذخائر کو لوٹنا تھا جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے جبکہ شامی حکومت اور عوام متعدد بار امریکہ کو اپنے ملک سے چلے جانے کے لیے انتباہ دے چکے ہیں لیکن امریکی حکام کا ٹس سے مس نہیں بلکہ وہ اس ملک میں داعش سمیت متعدد دہشتگرد ٹولوں کو مضبوط کرنے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ اس بہانے خطہ میں زیادہ سے زیادہ اپنی غیر قانونی موجودگی کو جواز فراہم کر سکیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین