Code : 3185 61 Hit

عراق میں التاجی امریکی اڈے پر ایک بار پھر حملہ

ایک ہفتہ میں دوسری مرتبہ عراق میں قائم التاجی امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:عراق ذرائع ابلاغ نے آج  التاجی امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔
التاجی شہر ، جہاں التاجی امریکی فوجی اڈہ ہے ، عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ہے۔
یہ فوجی اڈہ بغداد سے85 کلومیٹر دورشمال میں واقع ہے ، جس میں ایک ہوائی اڈ ہ اور بہت بڑا فوجی ببیس شامل ہے ،یہ صدام کی حکومت کے دوران صدارتی گارڈ سے وابستہ ایک بڑا اڈہ شمار ہوتا تھا۔
عراقی نیوز ویب سائٹ نے حملہ کی خبر نشر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس اڈے پر امریکہ کی زیرقیادت داعش کے خلاف بننے والے نام نہاد اتحاد موجود ہیں۔
عراقی شفق نیوز نے اس حملہ شدید قرار دیا ہے۔
المیادین نیوز ایجنسی  نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ التاجی پر24میزائل لگے ہں۔
فرانس نیوز ایجنسی نےعراقی سلامتی ذ رائع کا حوالہ دیتے ہوئے دو کٹیشوراکٹ لگنے کی خبر دی ہے۔
الجزیرہ نے بھی عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ التاجی پر10کیٹشو میزائل لگے ہیں۔
عراقی مبصر ہشام الہاشمی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ  مذکورہ  اڈے پر کم سے کم 15 میزائل لگے ہیں جس کے بعد  وہاں سے دھویں کا ایک طوفان آسمان کی طرف بلند ہوا ہے۔
اناطولی نیوز ایجنسی نے بھی ایک عراقی فوجی آفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نامعلوم افراد نے التاجی پر میزائل حملہ کیا ہے۔
عراقی نیوز چینل العہد نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراقی سلامتی دستوں نےالتاجی پر حملہ  کرنے کے لیے تیار23 کٹیشو میزائل برآمد کیے ہیں،بعض ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ میزائل ام العظام میں تھے۔
بغداد الیوم نیوز ایجنسی نےعراقی مسلح افواج کے سربراہی کمانڈ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ا س حملہ میں ائر ڈیفنس سے منسلک دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔



1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम