Code : 4620 6 Hit

پاکستان میں نیٹو کے کنٹینرز پر حملہ

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو کنٹینروں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے  صوبہ خیبرپختونخوا کے  ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں باڑہ فرنٹیئر روڈ پر جلندہر کلے کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کا نیٹو کنٹینرز پر حملہ کیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نیٹو گاڑیوں پر بھاری ہتھیاروں سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس نےموقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو میں پا لیا ہے تاہم گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے،واضح رہے کہ نیٹو کے چار کنٹینرز کو نذر آتش کر دیا گیا تاہم ڈرائیور محفوظ رہے۔
تسنیم

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین