Code : 1810 29 Hit

بغداد میں امام بارگاہ پر خود کش حملہ؛5افراد شہید

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی مغربی علاقے میں امام بارگاہ میں دو خودکش حملوں کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد شہید جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی مغربی علاقے میں امام بارگاہ ابو الفضل العباس میں دو خودکش حملوں کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد شہید جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں،عراق کے سکیورٹی اور میڈیکل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بغداد کے جنوبی مغربی علاقے میں امام بارگاہ پر دوہرہ خودکش حملہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے الیرموک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوہرے خودکش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5 بتائی ہے جبکہ اس کاروائی میں 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے،پولیس کے مطابق دو خودکش بمباروں نے الثورہ ضلع میں ابو الفضل العباس امام بارگاہ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम