Code : 3243 20 Hit

افغانستان میں گورودوارے پر حملہ؛11افرار ہلاک

افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آج صبح کابل میں خودکش حملہ آوروں نے سیکھوں کے ایک گورودوارے پر حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے قریب خودکش بمبار نے شور بزار میں واقع   سکھوں کے گوردوارےپر حملہ کیا۔
افغان پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 11 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شور بازار پرانے  کابل میں ہے جہاں کے ایک قدیم ترین محلہ  درمسال میں  بہت سے سکھ خاندان مقیم ہیں۔
تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ اس حملہ میں ان کا ہاتھ نہیں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گوردورے کے علاقہ میں پولیس  کی بھائی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور حملہ میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج کیا جارہا ہے ۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम