Code : 3361 24 Hit

الحشد الشعبی کی گشتی پارٹی پر حملہ؛تین جوان شہید

عراق میں الحشد الشعبی فورسز کی گشتی پارٹی کے راستے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:موازین نیوز ایجنسی نے سکیورٹی ذرائع کےحوالہ سے بتایا کہ عراق کے صوبہ صلاح الدین میں آج (منگل)  صبح الحشدد الشعبی کی  گشتی پارٹی کے راستے میں ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 3 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ الشرقاط علاقہ کے شمالی مشرقی گاؤں کنعوض میں ہوا۔
واضح رہے کہ الحشد الشعبی بریگیڈ کی35 ویں نے گذشتہ روز ایک  کارروائی کے دوران اس علاقے میں داعش دہشت گردوں کے جمع ہونے کی جگہ کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد عراقی لڑاکاؤں نے اڈے پر بمباری کی اوراس کے نتیجہ میں 15 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے صحرا  داعش کے  خاموش مراکز میں سے ایک ہیں۔
یادرہے کہ عراق میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کا پتا لگانے اور ان کا مقابلہ کرنے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
اتوار کے روز عادل عبد المہدی نے کہا کہ عراقی فورسز داعشی دہشت گردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں میں مصروف ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम