صیہونیوں کی مغربی پٹی پر یلغار؛فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپ

مغربی پٹی پر صہیونیوں کے حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونیوں کی دشمنانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی پٹی کے مختلف حصوں پر حملہ کیا۔
اس وحشیانہ حملے کے بعد صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونیوں نے جھڑپوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف براہ راست گولہ بارود اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
صہیونی عسکریت پسندوں نے ان جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں بھی لیا۔


 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین