Code : 2449 94 Hit

دمشق میں لبنانی سفارت خانے کے قریب صہیونیوں کا حملہ؛ 2 افراد ہلاک؛ 6 زخمی

دمشق میں لبنانی سفارتخانے کے قریب ایک عمارت پر صہیونیوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:شام  کی سرکاری نیوز  ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  شام کے دار الحکومت دمشق کے المزدہ علاقہ  میں لبنانی سفارت خانے کے قریب ایک عمارت پر  صیہونیوں کی جانب سے کیے بم حملے میں دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئےہیں،شام کے وزیر داخلہ محمد خالد الرحمن نے حادثہ  کی جگہ کا دورہ کیا،شامی فوج نے بھی اعلان کیا  ہےکہان کے ائر کرافٹ سسٹم نے یہاں کے مقامی وقت کے مطابق کل  شام ساڑھے چار بجے دمشق میں ایک فضائی حملے کو ناکام بنایا ہے،فلسطینی ویب سائٹ عرب 48 نے لکھا ہےکہ سوشل میڈیا کے بعض صارفین  کا کہنا ہے کہ اس حملے کا مقصد فلسطینی اسلامی جہاد کے ایک رکن اکرم الجاوری کو نشانہ بنانا تھا جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ  اپنی اہلیہ کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں تاہم سرکاری طور پر اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے،ایک اور فلسطینی نیوز  ایجنسی شہاب کا کہنا ہےکہ اس  حملے میں اکرم الجواری کا  بیٹا   معاذ اور اس کی اہلیہ بتول شہید ہوگئے ہیں،ادھر غزہ پٹی سے خبر آئی ہے کہ صہیونی لڑاکاؤں نے وہاں فلسطینی اسلامی جہاد کے فوجی ونگ سرایا القدس کے ایک سینئر کمانڈر بہاء ابو العطا کے گھر کو بھی نشانہ بنایاجس کے نتیجہ میں  ابو الا عطا اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئےنیزدو بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम