Code : 2620 50 Hit

سعد الحریری آج بھی وزیر اعظم نہیں بن سکے

القوات اللبنانیہ جماعت کے رہنما نے المستقبل پارٹی کے اہم اتحادی کے طور پر اعلان کیا کہ وہ آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے لئے کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کریں گے۔

ولایت پورٹل:لبنانی اخبار الجمہوریہ کی رپورٹ کے مطابق سمیر جعجع کی سربراہی میں القوات اللبنانیه پارٹی نے آج  اعلان کیا ہے کہ آج کے پارلیمنٹ اجلاس وہ وزاعت عظمی کے لیے کسی بھی شخص کو ووٹ نہیں دیں گے،مذکورہ جماعت نے ایک بیان جاری کیا جس میں سعد الحریری کی سربراہی میں بننے والی المستقبل پارٹی کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا   کہ القوات اللبنانیه کی رائے میں  عوام کی طرف سے آزاد ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام کے لیے کیے جانے والے مطالبہ  سے زیادہ  اہم کوئی مسئلہ نہیں ہے ، اور القوات اللبنانیه پارٹی آج کے مشاورتی اجلاس میں کسی کو وزارت عظمی ٰ کے لیے نامزد نہیں کرے گی،اگر ماہر اور آزاد شخصیات پر مشتمل حکومت  بنتی ہے تو ہم اس کو ووٹ دیں گے،الجموریہ نے مزید لکھاکہ سیاسی پوزیشنوں اور ان کے درمیان واضح تضاد کے پیش نظر سعد الحریری کے لیے  حکومت تشکیل دینے کا مشن بہت مشکل ہوگا،یاد رہے کہ الحریری  جہاں صرف ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام پر زور دیتے ہیں  وہیں بہت سارے سیاسی گروپ جن میں امل تحریک اور حزب اللہ بھی شامل ہیں  ٹیکنو پولیٹیکل حکومت کے حامی ہیں،ان امور کے پیش نظر ، یہ توقع کی جارہی ہے کہ لبنان میں  حکومت بنانے میں کئی مہینوں کا وقت لگے گا۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین