ہندوستان میں عاشور کے جلوسوں کی اجازت نہیں

ہندوستانی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عاشورا کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکارکر دیا ہے۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرعاشورا کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ افراتفری کی کیفیت ہو گئی تو ایک کمیونٹی پر کورونا پھیلانے کاالزام آئے گا، ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرعاشورا کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ افراتفری کی کیفیت ہو گئی تو ایک کمیونٹی پر کورونا پھیلانے کاالزام آئے گا،اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں عاشورا کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ سپریم کورٹ نے ہندو کمیونٹی کو پوری جگن ناتھ رتھ یاتراکی اجازت دی تھی ۔
ہندوستانی سپریم کورٹ نے عاشورہ کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ افراتفری کی کیفیت ہو گئی تو ایک کمیونٹی پر کورونا پھیلانے کاالزام آئے گا،سپریم کورٹ نے کہاکہ جگن ناتھ یاترا ایک مقام اور ایک روٹ پر تھی پورے ملک میں نہیں تھی اور عاشورا کے جلوس پورے ملک میں نکالے جائیں گے۔

مہر



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین